Thursday, March 28, 2024
پہلا صفحہ خبریں مہوش حیات اور فواد خان کی انٹری بھی مس مارول، کی ہائپ...

مہوش حیات اور فواد خان کی انٹری بھی مس مارول، کی ہائپ نہ بڑھاسکی

پہلی پاکستانی سپر ہیرو سیریز ’مس مارول‘ چھے ایپی سوڈز پر مشتمل تھی جسے ڈزنی پلس کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے ریلیز کیا گیا تاہم ان چھے اقساط کو تین حصوں میں پاکستانی سنیما گھروں میں دکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اُمید تھی کہ پہلی پاکستانی سپر ہیرو سیریز کو باکس آفس پر مارول کریز کی بدولت کچھ نہ کچھ پزیرائی ضرور حاصل ہوگی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ حالانکہ اس سیریز کے پانچویں ایپی سوڈ میں پاکستانی سپر اسٹارز فواد خان اورمہوش حیات بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے اور یہ ان کی پہلی مشترکہ اسکرین اپیئرنس ہے۔ اس کے باجود مس مارول، کی پانچویں اور چھٹی ایپی سوڈز کو سنیماؤں میں کوئی دیکھنے نہیں آیا۔

مہوش حیات اور فواد خان پہلی بار اسکرین پر رومینس کرتے ہوئے

مارول اسٹوڈیوز نے پہلی مسلم اور پاکستانی سپر ہیرو ’کمالہ خان‘ پر بنائی ویب سیریز ’مس مارول‘ ڈزنی پلس کے پلیٹ فارم سے 8 جون کودنیا بھر میں ریلیز کی اور اسے تین حصوں میں پاکستان کے سنیماؤں میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم 17 جون کو مس مارول، کے پہلے دو حصوں کو ایک ساتھ سنیما گھروں میں دکھائے جانے کا تجربہ بری طرح ناکام رہا۔ اس کے بعد یکم جولائی کو اس سیریز کا دوسرا حصہ اور 15 جولائی کو تیسرا حصہ سنیماؤں میں ریلیز کیا گیا۔

فواد خان مختصر مگر پراثر کردار میں

مس مارول، کی کہانی کمالہ خان نامی پاکستانی نژاد لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ نیوجرسی میں مقیم ہے اور منفرد صلاحیتوں کی مالک ہے۔ اس کا خاندان اور خاص طور پر والد، والدہ اور نانی روایتی پاکستانی خاندان کی طرح دکھائے گئے ہیں۔ مس مارول، کا کردار پاکستانی نژاد کینیڈین ایمان ولانی نے نبھایا ہے جبکہ ویب سیریز میں دیگر پاکستانی اداکار بھی شامل ہیں، جن میں نمرہ بچہ، مہوش حیات، فواد خان اور ثمینہ احمد نمایاں ہیں جب کہ سیریز میں بھارتی اداکاروں نے بھی کام کیا ہے۔

مس مارول اپنی آفیشل ڈریس میں

سیریز کا اختتام ایسے موڑ پر کیا گیا ہے کہ مس مارول کو اس کا یونیفارم مل گیا ہے جو کہ اس کی ماں نے پاکستان سے بنواکر بیٹی کو گفٹ کیا ہے۔ سیریز کے آخری ایپی سوڈ میں دو سرپرائزز ہیں، ایک تو مس مارول کا منفرد یونیفارم اور دوسرا ایوینجرز۔ اینڈ گیم، کی مس مارول (کیرل ڈینورس) بری لاسن، جو سیریز کے اختتامی سین میں جلوہ گر ہوتی ہے۔

ایونجرز اینڈ گیم، میں مس مارول کا کردار ادا کرنے والی بری لاسن
مہوش حیات مس مارول، کے ایک منظر میں

اس سیریز میں مہوش حیات نے کمالہ خان کی پرنانی کا کردار نبھایا ہے جو کہ فلیش بیک میں دکھایا گیا ہے۔ اس کردار کا نام عائشہ ہے۔ فواد خان نے مہوش کے شوہر کا کردار نبھایا ہے جو کہ فریڈم فائٹر ہے۔عائشہ کے پاس ایک کڑا ہے جو کہ جادوئی طاقت کا حامل ہے۔ اب یہ کڑا کمالہ کے پاس ہے۔

فواد خان مس مارول، کے ایک منظر میں

مارول اسٹوڈیوز کی اس ویب سیریز کی ہدایات شرمین عبید چنائے کے علاوہ مزید تین نامور ہدایت کاروں عدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن نے دی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس

اداکار خالد بن شاہین نے صدر پاکستان سے تمغۂ امتیاز وصول کیا

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا...

یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میںیوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ...

خلیجی ممالک میں ہندوستانی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی، آرٹیکل 370 بھی ریلیز نہ ہوسکی

خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈے کو رد کردیا۔ خلیجی ممالک میں بولی وڈ فلمیں مسلسل پابندیوں...
- Advertisment -

مقبول ترین

اداکار خالد بن شاہین نے صدر پاکستان سے تمغۂ امتیاز وصول کیا

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا...

یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میںیوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ...

خلیجی ممالک میں ہندوستانی پروپیگنڈہ فلموں پر پابندی، آرٹیکل 370 بھی ریلیز نہ ہوسکی

خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈے کو رد کردیا۔ خلیجی ممالک میں بولی وڈ فلمیں مسلسل پابندیوں...

پنکج اُدھاس اپنے مداحوں کو اُداس کرکے دنیا سے رخصت ہوگئے

تحریر: عنبرین حسیب عنبر پنکج ادھاس سے ہمارا پہلا تعارف ان کا مقبول زمانہ گیت "چٹھی آئی...

ریسینٹ کمنٹس