Friday, October 18, 2024
پہلا صفحہخبریںدنیا بھر کی توجہ سمیٹنے والی فلم جاوید اقبال۔ دی اَن ٹولڈ...

دنیا بھر کی توجہ سمیٹنے والی فلم جاوید اقبال۔ دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر کا کراچی میں رنگا رنگ پریمئر

فلم جاوید اقبال، کا گرینڈ پریمئر شو کراچی میں ہوا جس میں ٹی وی، فلم اور فیشن انڈسٹری کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی اور جاوید احمد کو اس قدر حساس موضوع پر فلم بنانے پر مبارک باد پیش کی۔


نیوپلیکس سنیما کراچی میں فلم کے گرینڈ پریمئر شو میں فلم کی اسٹار کاسٹ، ہدایت کار سمیت شوبزاور میڈیا انڈسٹری سے وابستہ افراد کے علاوہ دیگر اہم سیاسی و سماجی افراد نے بھی شرکت کی۔ رنگا رنگ پریمئر کے موقع پر ریڈ کارپٹ بھی سجایا گیا، جہاں اسٹارز نے جلوے بکھیرے۔ بعد ازاں شائقین کو دو مختلف ہالز میں بڑی اسکرین پر فلم بھی دکھائی گئی۔

ریڈ کارپٹ پر جلوہ بکھیرنے والے اسٹارز میں یاسر حسین،اقراءعزیز، عائشہ عمر، پارس مسرور، فیصل قریشی، نور الحسن، رابعہ کلثوم، ٹیپو شریف، حیدر چانڈیو، حرا عمر، خالد بن شاہین، جنید اختر، رضوان علی جعفری، عدنان شاہ ٹیپو، اظفر رحمان، وجاہت رؤف، سلیم معراج، نیہا لاج، نادیہ حسین، اسد صدیقی، ثاقب ملک، مائرہ خان، پروین اکبر وغیرہ نمایاں شخصیات تھیں۔

فلم جاوید اقبال کے پریمئر شو کی ایک جھلک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس