Saturday, June 6, 2026
پہلا صفحہثقافتعامر خان کی تیسری شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

عامر خان کی تیسری شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو سکتے ہیں، جس کے لیے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ اداکار آئندہ ماہ اپنی قریبی دوست گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کر سکتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریب کو نہایت سادہ اور نجی رکھا جائے گا، جس میں صرف خاندان کے افراد اور چند قریبی دوستوں کی شرکت متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی ممکنہ تاریخ 5 جولائی بتائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ تقریب یا تو کورٹ میرج کی صورت میں منعقد ہوگی یا پھر گھر پر محدود پیمانے پر سادہ رجسٹریشن کے ذریعے اس رشتے کو باضابطہ شکل دی جائے گی۔

اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو یہ عامر خان کی تیسری شادی ہوگی۔ اس سے قبل انہوں نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی، جو 2002 میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے، جنید خان اور آئرا خان، ہیں۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس