spot_img
Sunday, July 26, 2026
پہلا صفحہخبریںپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نیا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر بڑھ گئی۔

پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

گزشتہ ایک ہفتے میں ڈیزل کی قیمت 55 روپے 81 پیسے فی لیٹر بڑھ گئی۔ 17 جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں 20.81 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے۔

مشرق وسطی میں بگڑتی صورتحال کے باعث خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101.8 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 93.24 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس