spot_img
Sunday, July 5, 2026
spot_img
پہلا صفحہخبریںغزہ میں نئی انتظامیہ کے قیام کے لیے کوششیں تیز، حماس کی...

غزہ میں نئی انتظامیہ کے قیام کے لیے کوششیں تیز، حماس کی جگہ لینے کا امکان

غزہ کی جنگ ختم ہونے کے بعد انتظامی نظام کے لیے سفارتی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔ قبرص میں غزہ کے جنگ کے بعد کے انتظامی ڈھانچے پر ایک اہم اجلاس ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں فلسطینی ٹیکنوکریٹس کی ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو غزہ کے نظام کو سنبھالے گی۔

رپورٹس کے مطابق، یہ کمیٹی جنگ کے بعد غزہ میں سول گورننس کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے بنائی جائے گی۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق، اس کمیٹی میں بارہ سے زائد ارکان ہوں گے۔

ان ارکان نے پہلے ہی مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں گورننس اور انتظامی امور کی تربیت حاصل کر لی ہے۔ غزہ کی جنگ کے بعد تعمیرِ نو کے لیے تقریباً 17 ارب ڈالر کے عطیات اور مالی امداد کے اعلانات کیے جا چکے ہیں۔

دوسری طرف، اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق، تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم چھ فلسطینی شہید ہوئے ہیں اور 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس حملے میں آٹھ سالہ بچے وائل سمیت تین فلسطینی شہید ہوئے۔ خان یونس کے ساحلی علاقے میں بے گھر افراد کے ایک خیمے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

طبی ذرائع کے مطابق، شہید ہونے والے دو فلسطینیوں کی لاشیں کویتی اسپیشلائزڈ اسپتال اور ناصر میڈیکل کمپلیکس منتقل کی گئیں، جبکہ زخمیوں کو الہلال اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ، اسرائیلی فوج نے خان یونس کے نواحی علاقوں میں متعدد رہائشی مکانات مسمار کر دیے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، 10 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں ایک ہزار 45 فلسطینی شہید اور تین ہزار 380 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 73 ہزار 58 تک پہنچ گئی ہے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس