Saturday, November 21, 2026
پہلا صفحہخبریںپاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ایشیا کپ کا تاج اپنے نام کرلیا

پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ایشیا کپ کا تاج اپنے نام کرلیا

پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ایشیا کپ کی چیمپئن شپ جیت لی، پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل مسلسل بارش کی نذر ہوگیا۔ میچ ریفری نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پاکستان کو فاتح قرار دے دیا۔

قومی ٹیم نے لیگ مرحلے کے اپنے تینوں مقابلوں میں کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس، رن ریٹ اور باہمی مقابلوں کے ریکارڈ میں بھارت پر برتری برقرار رکھی۔

پاکستان نے لیگ راؤنڈ میں سری لنکا، بنگلادیش اور بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط بھی 7 نومبر کو تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو فراہم کردیے گئے تھے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم تقریب میں شریک ہونے کے بجائے اسٹیڈیم سے واپس روانہ ہوگئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر بنگلادیش کرکٹ بورڈ عبداللہ الفواد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس