Saturday, November 14, 2026
پہلا صفحہخبریںسعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کے ایک بدقسمت عالمی ریکارڈ میں شامل ہوگئے

سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کے ایک بدقسمت عالمی ریکارڈ میں شامل ہوگئے

پاکستانی بلے باز سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کے ایک منفرد عالمی ریکارڈ میں شامل ہوگئے۔

سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سعود شکیل سنچری بنانے سے چوک گئے۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 93 اور دوسری اننگز میں 97 رنز اسکور کیے، تاہم دونوں مرتبہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ اس طرح وہ ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 90 سے 99 رنز کے درمیان آؤٹ ہونے والے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تقریباً ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں یہ چھٹا موقع ہے جب کوئی بیٹر ایک ہی میچ کی دونوں اننگز میں سنچری مکمل کرنے سے پہلے پویلین واپس لوٹا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز گورڈن گرینج کو بھی دو مرتبہ اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس