Saturday, November 14, 2026
پہلا صفحہبزنسچوبیس گھنٹے سے زائد بندش کے بعد مائیکروسافٹ کی آؤٹ لک، کوپائلٹ...

چوبیس گھنٹے سے زائد بندش کے بعد مائیکروسافٹ کی آؤٹ لک، کوپائلٹ سمیت تمام سروسز بحال

مائیکروسافٹ کی آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت دیگر سروسز 24 گھنٹے سے زائد تعطل کے بعد مکمل طور پر بحال کر دی گئیں۔

کمپنی کے مطابق مختلف آن لائن سروسز میں پیش آنے والی تکنیکی خرابی کو حل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیمز، آؤٹ لک، کوپائلٹ اور دیگر ایپلی کیشنز نے معمول کے مطابق کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

مائیکروسافٹ نے تصدیق کی کہ متاثرہ تمام سروسز کی بحالی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب صارفین ان ایپلی کیشنز کو معمول کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ تکنیکی تعطل 24 گھنٹے سے زیادہ جاری رہا، جس کے باعث دنیا بھر میں کاروباری اداروں، سرکاری محکموں اور مختلف تنظیموں کو آن لائن رابطوں اور روزمرہ امور کی انجام دہی میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

سروسز کی بندش کے باعث بالخصوص مائیکروسافٹ ٹیمز پر آن لائن اجلاسوں، آؤٹ لک کے ذریعے ای میلز کی ترسیل اور کوپائلٹ کے استعمال میں رکاوٹیں آئیں۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس