Thursday, October 29, 2026
پہلا صفحہبزنسقومی ایگزیکٹو کمیٹی کی مشکوک مالی لین دین کی رپورٹنگ میں ترامیم...

قومی ایگزیکٹو کمیٹی کی مشکوک مالی لین دین کی رپورٹنگ میں ترامیم کی منظوری

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشکوک مالیاتی لین دین کی رپورٹنگ کے طریقہ کار میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ وزیر خزانہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منظور شدہ فیصلوں پر مقررہ وقت میں عملدرآمد کیا جائے اور ان پر پیشرفت کی باقاعدگی سے نگرانی بھی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس کے دوران پاکستان میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے مشکوک مالی لین دین کی رپورٹنگ کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کے ساتھ کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ جمع کرانے کے لیے مقررہ مالی حد میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں پاکستان میری ٹائم زونز ایکٹ 2023 کی شق 28 کو انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے شیڈول چار کا حصہ بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے منی لانڈرنگ کے سدباب کے لیے متعلقہ اداروں کے مابین باہمی رابطوں اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مالیاتی نگرانی یونٹ کی تجزیاتی اور عملی استعداد بہتر بنانے کے لیے ایک واضح حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے منی لانڈرنگ سے متعلق بدلتے ہوئے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس