Monday, September 28, 2026
پہلا صفحہبزنسہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں اچانک لاکھوں روپے کی کمی کیوں ہو...

ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں اچانک لاکھوں روپے کی کمی کیوں ہو رہی ہے؟

جب گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس 25٪ سے 18٪ کر دیا گیا، تو اسمبلرز نے دو ہفتے کے بعد ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتیں گھٹا دیں۔

ہونڈا اٹلس کارز نے ایچ آر وی ای: ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 3 لاکھ 69 ہزار روپے سے کم کر کے 92 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی۔

ایچ آر وی وی ٹی آئی ایس کی قیمت بھی 77 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم کر کے 72 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی گئی۔

ہونڈا کے کہتے ہیں کہ نئی قیمتیں صرف محدود مدت اور محدود اسٹاک پر لاگو ہوں گی۔ 25 ستمبر یا بعد میں جو انوائس ہوئے، ان پر نئی قیمتیں استعمال ہوں گی۔

انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا کرولا کراس ایچ ای وی ایکس کی قیمت 5 لاکھ 70 ہزار روپے کم کر کے نئی قیمت 97 لاکھ 29 ہزار روپے رکھی۔

کرولا کراس ایچ ای وی کی قیمت بھی 5 لاکھ 50 ہزار روپے کم کر کے 92 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی گئی۔

چیری ماسٹر کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سید آصف احمد کے کہنا ہے کہ برقی گاڑیوں پر جی ایس ٹی 25٪ سے 18٪ کم کرنے سے فروخت دوبارہ بڑھے گی۔

ان کے مطابق 25٪ جی ایس ٹی کی وجہ سے طلب کم ہوئی اور لوگ حکومتی فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے گاڑی خریدنے میں تاخیر کر رہے تھے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس