Friday, September 11, 2026
پہلا صفحہخبریںحافظ نعیم الرحمان کا 20 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا...

حافظ نعیم الرحمان کا 20 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے، مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کو لانگ مارچ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے 20 ستمبر کو اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

گوجرانوالہ میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاجی جلسے میں حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کیا۔ راولپنڈی میں جاری دھرنے کے دوران شدید بارش اور طوفان کی وجہ سے اسکرین سسٹم تباہ ہو گیا۔ شرکاء کو امیر جماعت اسلامی کا خطاب اسکرین کے بجائے آڈیو کے ذریعے سنایا گیا۔ اس دوران لیاقت باغ چوک کے راستے پر پانی جمع ہو گیا، لیکن کارکن پانی میں کھڑے ہو کر تقریر بھی سنے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 20 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا۔ یہ لانگ مارچ تاریخی ہوگا، اور پوری قوم اس میں شریک ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، کیونکہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے پاس آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کارکنوں سے کہا کہ کیا تم بڑی تحریک کے لیے تیار ہو؟ جتنا کنٹینرز لگانا ہے، لگا دو۔ خواتین اور مرد دونوں نکلیں گے۔ حکومت کے لیے صرف ایک راستہ بچا ہے: لیوی غنڈہ ٹیکس ختم کر دو اور اپنے خرچے بند کر دو۔ لیکن حکومت کہتی ہے کہ ہم مجبور ہیں، لیوی ختم نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لیوی ختم نہ کیا گیا تو حکومت خاتمے کی تحریک شروع کر دے گی۔ اگلے ہفتے اسلام آباد اور راولپنڈی میں تاریخی مارچ ہو گا۔ لیاقت باغ سے اسلام آباد کا مارچ اگلے ہفتے، 12 ستمبر کو ہو گا۔ اور وہ خود راولپنڈی سے اسلام آباد کے مارچ کی قیادت کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کہتا ہے کہ لیوی لگاؤ۔ تو پھر مریم نواز نے جہاز کے بارے میں آئی ایم ایف سے پوچھا ہوتا۔ اور مریم نواز لندن میں جو خرچے کر رہی ہیں، کیا وہ بھی آئی ایم ایف سے پوچھ کر رہی ہیں؟

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ ناٹک بند کرو، لیوی ختم کرنا ہوگا، بجلی آئی پی پیز ٹیکس مکمل ختم کرو، مریم نواز مہنگے جہاز میں سفر کر ہی ہیں جبکہ ہماری مائیں اور بہنیں چنگ چی میں خوار ہورہی ہیں، موجودہ نظام نے ایمانداری سے کام کرنا چھوڑ کر کرپشن کا راستہ کھول دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سن لو، عوامی غضب سنو، حسینہ واجد کو جہاز مل گیا تھا آپ کو وہ بھی نہیں ملے گا، ستمبر میں اسلام آباد لانگ مارچ پورے ملک سے لوگ اسلام آباد آئیں گے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس