Friday, October 18, 2024
پہلا صفحہخبریںیوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات

یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات

ملک کے پانچوں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میںیوم پاکستان کے موقع پر جہاں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو سرکاری اعزازات سے نوازا گیا، وہیں شوبز انڈسٹری سے منسلک فن کاروں اور تخلیق کاروں کو بھی سول ایوارڈز دیے گئے ہیں۔

اس سال مجموعی طور پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 397 افراد کو صدارتی و سول ایوارڈز دیئے گئے۔ جن ممتاز شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا ہے، ان میں نشانِ امتیازحاصل کرنے والوں میں افتخاز عارف، ہلالِ امتیاز حاصل کرنے والوں میں راحت فتح علی خان، محمد احمد شاہ، محمود احمد طاہر بھٹی، محمد انور مسعود، ستارہ امتیازحاصل کرنے والوں میں ہدایت کار بلال لاشاری، فلم ساز ستیش چند آنند، عبدالکریم بریالی، گلوکار جاوید بشیر احمد، فاخر محمود، اداکارہ شبنم، پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والوں میں استاد گلاب خیل، شازیہ منظور، ڈھائی بائی عرف مائی دھائی، گلوکار ہمایوں خان، مرحوم عنایت حسین بھٹی، ذوالفقار علی عطرے، عجب گل، عشرت عباس، شا کر زیب، قا در بخش مٹھو، مسرت کلانچوی، عدنان صدیقی، اداکارہ زبیدہ عرف نغمہ بیگم، ہدایت کار حسن عسکری مرحوم، شیما کرمانی، نصیر بیگ مرزا، باقر عباس، غلام حسین انجم، نذ یر قیصر، ا فضل احمد سید، اہشام الدین اسیر مینگل، حمید رضی، احمد حسین مجاہد، غلام عباس، الیاس عباس تابش، خالد مسعود خان، تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میںسجل علی، مہر بانو عرف جگن کاظم، عبدالباطن فاروقی، الماس خان خلیل، فضل وہاب درد، استاد رستم فتح علی خان، عمران عزیز میاں، ارباب خان خسرو، بندہ علی، اداکار خالد بن شاہین، ہدایت کار شہزاد رفیق، فلم ساز فضا علی میرزا، امجد شیخ، عبدالواسع چوہدری اورفاروق حسن شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس