گلوکار کریم خان کا آڈیو سانگ ’’ایکشن“ سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا ہے جس کا میوزک واجد علی طافو، مکس ماسٹر وقاص علی جبکہ کریم خان نے گائیکی کے علاوہ اس کی شاعری اور کمپوزیشن بھی خود بنائی ہے۔ کریم خان نے بتایا کہ یہ گانا ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے خصوصی طور پر بنایا گیا ہے جس کا ویڈیو بھی جلد لانچ کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گلوکاری میرا جنون ہے۔ اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود اس کے لئے وقت نکالتا ہوں، انشاءاللہ سال رواں میں کئی گانے ورلڈ وائیڈ ریلیز ہوں گے۔ واضح رہے کہ کریم خان کا اس سے قبل ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ ٹیم کو ٹریبوٹ سونگ ”مولا“ کا ویڈیو بھی ریلیز کیا جاچکا ہے جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔