پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سارہ خان اور اداکار فیروز خان بہت جلد ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے۔
سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دونوں اداکاروں کی بلیک اینڈ وائٹ ٹیزر تصویر شیئر کی، جس سے نئے ڈرامے میں ان کی مشترکہ اداکاری کی تصدیق ہوگئی۔
اداکارہ نے اس سے پہلے ایک مارننگ شو میں شرکت کے دوران اپنے آئندہ بڑے منصوبوں کے بارے میں اشارہ دیا تھا، تاہم اب فیروز خان کے ساتھ نئے ڈرامے میں کام کرنے کی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔
سارہ خان ماضی میں بھی کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کر چکی ہیں، جبکہ مداح اس جوڑی کو پہلی مرتبہ ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔



