Tuesday, November 10, 2026
پہلا صفحہخبریںکوئٹہ میں این سی سی آئی اے نے اے ٹی ایم فراڈ...

کوئٹہ میں این سی سی آئی اے نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

کوئٹہ میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا، جس کا تعلق سندھ کے شہر حیدرآباد سے بتایا جاتا ہے۔

این سی سی آئی اے کے ایس ایچ او جبار مندوخیل کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ، پشین اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں اے ٹی ایم فراڈ کی وارداتیں کرتا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان پر کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جبار مندوخیل نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی مقدمہ نمبر 163/2026 کے تحت عمل میں لائی گئی۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس