Wednesday, November 11, 2026
پہلا صفحہخبریںشان ٹیٹ کا پاکستانی بولنگ اٹیک پر بھرپور اعتماد کا اظہار

شان ٹیٹ کا پاکستانی بولنگ اٹیک پر بھرپور اعتماد کا اظہار

پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سیریز کے بجائے دیگر مقابلوں میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو پرکھنا بطور کوچ ایک مفید تجربہ ہے۔

پی سی بی ڈیجیٹل کو دیے گئے انٹرویو میں شان ٹیٹ نے بتایا کہ پریکٹس میچ کے دوران انہیں کئی نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کا موقع ملا، جبکہ تمام فاسٹ بولرز نے عمدہ اسپیلز کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا کی ٹیم کے پاس معیاری بلے باز موجود ہیں، لیکن انہیں پاکستان کے بولنگ اٹیک کی صلاحیتوں پر پورا بھروسا ہے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس