Monday, November 9, 2026
پہلا صفحہثقافتڈرامے میں شراب پینے کا منظر، دانش تیمور کو سوشل میڈیا پر...

ڈرامے میں شراب پینے کا منظر، دانش تیمور کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار دانش تیمور اپنے حالیہ ڈرامے کے ایک متنازع منظر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے کی تازہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داؤد کو شراب پیتے ہوئے دکھایا گیا، جس پر متعدد ناظرین نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراضات اٹھائے۔

ڈرامے کی کہانی شاہ داؤد اور بریرہ نامی کرداروں کے گرد گھومتی ہے، جنہیں حالات کے باعث زبردستی شادی کے بندھن میں باندھ دیا جاتا ہے۔ حالیہ قسط کے ایک منظر میں شاہ داؤد کو شراب نوشی کے دوران اپنی اہلیہ کے خیالوں میں گم دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے کا مذکورہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس کے تخلیق کاروں پر سخت تنقید کی۔ ایک صارف نے اعتراض کرتے ہوئے سوال کیا کہ پاکستانی ڈراموں میں شراب نوشی کے مناظر بار بار دکھانے کی آخر کیا ضرورت ہے؟ جبکہ بعض ناظرین نے تشویش ظاہر کی کہ اس نوعیت کے مناظر نوجوان نسل پر منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس