Wednesday, October 21, 2026
پہلا صفحہخبریںکرسٹیانو رونالڈو کا بین الاقوامی فٹبال جاری رکھنے کا فیصلہ

کرسٹیانو رونالڈو کا بین الاقوامی فٹبال جاری رکھنے کا فیصلہ

کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال کا سفر جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اسے مزید کامیابیاں دلانے کے لیے دستیاب رہیں گے۔

رونالڈو نے پرتگالی کوچ جیسس کے ساتھ اختلافات پر پہلی مرتبہ کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوچ نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

ان کے مطابق کوچ نے ناروے کے خلاف میچ میں انہیں 30 منٹ میدان میں اتارنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم وہ مسلسل وارم اپ کرتے رہے اور انہیں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

رونالڈو نے بتایا کہ کوچ نے اپنے وعدے کے مطابق پریس کانفرنس میں بھی اس معاملے پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس