ای آئی کے نئے ٹرینڈز نے پاکستانی شوبز ستاروں کو بھی 80 کی دہائی میں لے جا رہے ہیں۔ دلچسپ اور منفرد تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
ان دنوں ایک اے آئی فلٹر سوشل میڈیا پر خاصا مقبول ہو رہا ہے، جو صارفین کی تصاویر کو 1980 کی دہائی کے مخصوص فیشن اور انداز میں تبدیل کر دیتا ہے۔

میں نے محسوس کیا کہ بڑے اور منفرد بالوں کا اسٹائل، رنگین کپڑے، واضح میک اپ اور گلیمر سے بھرپور انداز اس ٹرینڈ کی خاص پہچان بن گئے ہیں۔
پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی اے آئی ٹرینڈ آزمایا۔ انہوں نے اپنی 80 کی دہائی کے انداز میں بنائی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ مداحوں نے ان کو بہت پسند کیا۔
اے آئی کے ذریعے ماضی کا مشہور فیشن نئے انداز میں دوبارہ زندہ ہو رہا ہے، یہ رجحان سوشل میڈیا صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔



