امریکی باکس آفس کے ساتھ دنیا بھر میں دھوم مچانے والی ہالی وڈ مووی ’وینم۔ دا لاسٹ ڈانس‘ پاکستانی سنیماؤں پر بھی اپنا سکہ جمانے میں کامیاب رہی۔
25اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کا بجٹ 120ملین ڈالرز ہے۔ جبکہ ریلیز کے ابتدائی دس دنوں میں ہی اس فلم نے 220ملین ڈالرز کا بزنس کرلیاہے۔

پاکستان میں اس فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دو کروڑ 30لاکھ کا بزنس کیا ۔ جبکہ دوسرے ویک اینڈ کے اختتام پر فلم کے کلیکشنز مجموعی طور پرتین کروڑ 70لاکھ کے قریب ہیں۔ یوں وینم۔ دا لاسٹ ڈانس، اس سال پاکستان میں کامیاب بزنس کرنے والی ٹاپ ٹین فلموں میں شامل ہوچکی ہے۔
وینم۔ دی لاسٹ ڈانس، امریکی سپر ہیرو فلم ہے جو کیلی مارسل نے لکھی اور ہدایت کاری کی ہے۔
یہ مارول کی بلاک بسٹر کامل سیریزوینم کی تیسری اور آخری فلم ہے جبکہ سونی کی اسپائیڈر مین یونیورس کی پانچویں فلم ہے۔ اس فلم میں ٹام ہارڈی نے ایڈی بروک اور وینم کا کردار نبھایا ہے۔