Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہباکس آفسعیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون...

عیدالاضحی پر کس پاکستانی فلم نے شائقین کو کیا متاثر اور کون رہا ناکام؟

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلموں نے توقعات کے مطابق بزنس نہیں کیا۔ حالانکہ فلموں کے بے پناہ رش کے باعث آڈیئنس کے پاس چوائس بھی موجود تھی کہ وہ اس تہوار پر کامیڈی، ایکشن، رومینس اور فینٹیسی غرض ہر ژانرہ کی فلم انجوائے کرسکتے ہیں۔
عید کی فلموں میں سب سے ذیادہ ہائپ کی حامل فلم عمروعیار۔ آ نیو بگیننگ، تھی، جس سے بہت ذیادہ امیدیں وابستہ تھیں اور فلمی جغادری تو یہ دعوا کررہے تھے کہ یہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کے بعد اسی لیول کی بڑی ہٹ ہوسکتی ہے تاہم آڈیئنس کی جانب سے فلم کو ملا جلا ریسپانس ملا اور عمروعیار۔ آ نیو بگیننگ، عیدپر ریلیز ہونے والی اے کلاس فلموں جیسا رش نہ لے سکی۔

ہماری سورسز نے عمروعیار۔ آ نیو بگیننگ، کی جو کلیکشنز حاصل کی ہیں، اس کے مطابق ڈومیسٹک سرکٹ میں اس فلم نے تین دن میں تین کروڑ ساٹھ لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ عید کے پہلے روز سبھی فلموں کا بزنس ڈاؤن رہا لیکن دوسرے اور تیسرے دن سبھی فلموں کے کلیکشنز تیزی سے اوپر آئے۔

عمروعیار۔ آ نیو بگیننگ، کی ٹیم نے تین دنوں کی جو آفیشل بزنس رپورٹ جاری کی ہے، اس کے مطابق یہ فلم پانچ کروڑ سات لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ عمروعیار۔ آ نیو بگیننگ، کا پروڈکشن بجٹ ہی ستر کروڑ ہے۔ یوں اس فلم کو اپنی لاگت پوری کرنے کے لیے ڈیڑھ سو کروڑ کا جادوئی ہندسہ عبور کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ہی یہ میگا بجٹ بریک ایون پر ہوگی۔
عمروعیار۔ آ نیو بگیننگ، پاکستان سمیت امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، فجی، آسٹریلیا، یو اے ای، اومان، قطر اوربحرین میں بھی ریلیز کی گئی ہے۔
عید ریلیزز میںبزنس کے اعتبار سے دوسرے نمبرپر نبیل قریشی کی لو بجٹ کامیڈی ’نابالغ افراد‘ رہی۔ اس فلم نے حیران کن بزنس کیااور تین دنوں میں دو کروڑ ستر لاکھ کلیکشن کی۔

خصوصاً کراچی میں اس فلم کے فگرز عمروعیار، سے بھی کافی بہتر ہیں۔ پنجاب سرکٹ میں البتہ عمروعیار، لیڈ کررہی ہے۔ چونکہ یہ کافی لو بجٹ فلم ہے تو امید کی جارہی ہے کہ اس ویک اینڈ تک یہ فلم منافع بخش پوزیشن میں آجائے گی۔
عید ریلیزز میں تیسرے نمبر پر ہم ٹی وی کی رومینٹک ڈرامہ ’ابھی‘ رہی۔ اس فلم کے کلیکشنز ڈیزاسٹرس کہے جاسکتے ہیں۔ تین دنوں میں یہ فلم محض نوے لاکھ کابزنس ہی کرسکی ہے۔

کاسٹ ویلیو اور فلم کی کم زور ہائپ اس ناکامی کی اہم وجہ قرار دیے جارہے ہیں۔
چھوٹے بجٹ کی ایک اور فلم بھیڑیا، کو بھی آڈیئنس کی توجہ نہ مل سکی۔ اس فلم کو سنیماؤں نے مناسب شوز بھی نہیں دیے جس کی وجہ فلم کی پور مارکیٹنگ اور زیروہائپ تھی۔
یوکے بیسڈ ہندی فلم ایرا، جس میں بھارتی اداکار جلوہ گرہیں، یہ فلم باکس آفس پر بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی۔ ملک بھر سے اس فلم کے کلیکشنز دس لاکھ روپے سے بھی کم رہے۔
ہالی وڈ فلموں کی بات کی جائے تو ول اسمتھ کی بیڈ بوائز2، جس کے ری ویوز بھی اچھے نہیں تھے، اس کے باوجود عید پر ہالی وڈ کے شائقین نے اس فلم کو دیکھنا پسند کیا۔ عید کے تین دنوں میں اس فلم نے دو کروڑ 42 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا۔
اینی میٹیڈ مووی ان سائیڈ آؤٹ2، بچوں کی پہلی ترجیح رہی۔ عید کے تین دنوں میں یہ فلم ایک کروڑ بیس لاکھ کی کلیکشن کرنے میں کامیاب رہی۔
چونکہ عید ریلیز ز کا ہنی مون پیریڈ عید تعطیلات کے ساتھ اختتام پزیر ہوچکا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پاکستانی فلموں کا کڑا امتحان شروع ہوچکا ہے، کیونکہ اب وہی فلم باکس آفس پر ٹک پائے گی، جو آڈیئنس کے معیار پر پورا اترے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس