Tuesday, June 24, 2025
پہلا صفحہخبریںیاسر حسین کا تھیٹر پلے ہوٹل جانِ جاں، آرٹس کونسل کراچی میں...

یاسر حسین کا تھیٹر پلے ہوٹل جانِ جاں، آرٹس کونسل کراچی میں کامیابی سے جاری

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اسٹیج بگز پروڈکشن کے مشترکہ تعاون سے مزاح سے بھرپور ڈرامہ ”ہوٹل جانِ جاں“کی میڈیا نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ میڈیا نائٹ میں سابق وزیر اطلاعات و صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفی، کبری خان ،بشری انصاری سمیت شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی نسل میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ ہمارے پاس غیرمعمولی ٹیلنٹ ہے اور آرٹس کونسل اس ٹیلنٹ کی قدر کرتا ہے۔ یہ ایک پلیٹ فارم ہے جہاں آپ آکر اپنے ٹیلنٹ کو سامنے لا سکتے ہیں۔ آج جو بچے اس اسٹیج پر پرفارم کر رہے ہیں، یہ وہ بچے ہیں جو باقاعدہ تربیت لے کرآئے ہیں۔ میں یہ چاہوں گا کہ بڑے بڑے پروڈکشن ہاؤسز اپنے نئے پراجیکٹس کے لیے آرٹس کونسل اکیڈمی کے طلباءکو موقع دیں ۔

ہوٹل جانِ جاں، کے پروڈیوسررحیم بخاری ہیں جبکہ تھیٹر کے ہدایت کار فرحان عالم صدیقی ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں معروف اداکار یاسر حسین، عمر عالم، صبیحہ ضیا، فضا منیر، شیرل جان، زوبی فاطمہ، محمد عاصم اور منیب شیخ شامل ہیں۔ اس ڈرامے میں یاسر حسین اور عمر عالم شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظرآئے۔ فرحان عالم صدیقی کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ ڈرامہ دوستی اور دل چھو لینے والے لمحات کے ساتھ مل کر مسکراہٹیں پھیلاتا ہے جو کہ آخری پردے کی کال کے بعد بھی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھتا ہے۔

’ہوٹل جانِ جاں‘ گمشدہ شناختوں کے درمیان افراتفری کو کھولتا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیج بگز پروڈکشن اپنے ڈرامے ”ہوٹل جان جاں“کے ساتھ پرفارمنگ آرٹس کمیونٹی میں تخلیقی صلاحیتوں اور فنکارانہ مہارت کو فروغ دینے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس