پاکستان فلم انڈسٹری کے نام ور عکاس ( ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی ) افضل چوہدری 31 اگست 2023 کو بنگلہ دیش میں انتقال کرگئے۔ چند بنگلہ فلموں کی عکاسی کرنے کے بعد انہوں نے اردو فلموں میں اپنے کیریئر کا آغاز 1957 کی فلم ”ستاروں کی دنیا“سے کیا‘ جس میں انہوں نے اسمٰعیل گیلانی کی ڈائریکشن میں کیمرہ آپریٹ کیا۔ بعد ازاں 1959 کی ”سویرا“ میں مشہور عکاس ریاض
بخاری کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ 1960 کی اردو فلم ” اور بھی غم ہیں“ میں پہلی بار سنیماٹوگرافی کی اور ان کی معاونت معروف فوٹوگرافر اے آر ناصر نے کی تھی۔ 1961 میں افضل چوہدری نے ”تم نہ مانو“ میں ایک بارپھر ریاض بخاری کے ساتھ عکاسی کے فراض دیئے۔ 1961 میں ہی پاکستان کی پہلی اور دوسری جزوی کلر فلموں ”گل بکاؤلی“ ( شریک عکاس نبی احمد، ایم فاضل، اسلم ڈار، نظام ) اور”ہم ایک ہیں“ (شریک اے حمید ) کے علاوہ پہلی مکمل کلر فلم ”سنگم “ (ریلیز:1964) کی عکاسی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ان کے علاوہ پاکستان کی پہلی بیرون ملک شوٹ کی جانے والی فلم ”کارواں“ اور پہلی سینما اسکوپ فلم ”بہانہ“ بھی انہی کے کریڈٹ پر ہیں۔

باکس آفس پر کامیابی کے تناظر میں دیکھیں توان کی فلم ”آئینہ“ نے 401 ہفتے باکس آفس پر راج کیا جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے ذیادہ چلنے والی فلم ”ہم دونوں“ نے 168 ہفتے پورے کیے۔ ان دونوں فلموں کی عکاسی افضل چوہدری مرحوم نے کی۔ بطور سنیما ٹوگرافر ان کی فلموں کی مجموعی تعداد 30 ہے۔ ایک فلم ”جلتے سورج کے نیچے“ پروڈیوس بھی کی۔
ذیل میں افضل چوہدری مرحوم کی تمام فلموں کی تفصیل دی جارہی ہے۔

ستاروں کی دنیا…. 1957 (آپریٹیو کیمرہ مین )
سویرا…. 1959 (آپریٹیو کیمرہ مین )
اور بھی غم ہیں….1960 (سنیماٹوگرافر )
تم نہ مانو….1961 ( سنیماٹوگرافر)
گل بکاؤلی….1961 (سنیماٹوگرافر )
ہم ایک ہیں….1961 (سنیماٹوگرافر )
سنگم….1964 (سنیماٹوگرافر)
ملن….1964 ( سنیماٹوگرافر)
کارواں….1964 ( سنیماٹوگرافر )
کاجل….1965 (سنیماٹوگرافر)
بہانہ….1965 ( سنیماٹوگرافر )
بیگانہ….1966 ( سنیماٹوگرافر )
گوری….1968 ( سنیماٹوگرافر )
پیاسا….1969 ( سنیماٹوگرافر)




جلتے سورج کے نیچے….1971 (سنیماٹوگرافر)
بندگی….1972 ( سنیماٹوگرافر)
انگارے….1972 ( سنیماٹوگرافر )
خواب اور زندگی….1973 ( سنیماٹوگرافر )
چاہت….1974 ( سنیماٹوگرافر)
شرافت….1974 ( سنیماٹوگرافر )
دو ساتھی….1975 (سنیماٹوگرافر )
زیب النسا….1976 ( سنیماٹوگرافر )
آئینہ….1977 ( سنیماٹوگرافر)


امبر….1978 ( سنیماٹوگرافر )
میرا نام راجہ….1978 (سنیماٹوگرافر )
ہم دونوں….1980 (سنیماٹوگرافر )
حسینہ مان جائے گی….1980 ( سنیماٹوگرافر)
رشتہ….1980 ( سنیماٹوگرافر)
نہیں ابھی نہیں….1980 ( سنیماٹوگرافر)
لگن….1981 ( سنیماٹوگرافر )
دیوانے دو….1985 (سنیماٹوگرافر )