Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہمضامینکراچی کا تاریخی اور جدید فلم اسٹوڈیوز نویٹاس، جہاں سرکٹا انسان، اور...

کراچی کا تاریخی اور جدید فلم اسٹوڈیوز نویٹاس، جہاں سرکٹا انسان، اور شانی، کی تخلیق ہوئی

کراچی کا تاریخی اور جدید فلم اسٹوڈیوز نویٹاس، شانی اور سرکٹا انسان، جیسی فلموں کے خالق سعید رضوی صاحب نے تعمیر کرایا۔ اس اسٹوڈیوز کا سنگ بنیاد ان کے والد رفیق رضوی مرحوم نے 1982 میں رکھا۔ نویٹاس میں ایک چھوٹے سے شوٹنگ فلور کے علاوہ پروجیکشن روم، ساؤنڈ لیبارٹری، ایڈیٹنگ روم اورویژول ایفیکٹس اسٹوڈیو کے علاوہ پوسٹ پروڈکشن کی تمام سہولیات موجود تھیں۔ یہاں ذیادہ تر ٹی وی کمرشلز کا کام کیا گیا۔ جبکہ سعید رضوی کی ذاتی فلموں شانی، سرکٹا انسان، طلسمی جزیرہ، اور دل بھی تیرا ہم بھی تیرے، کا تمام پوسٹ پروڈکشن ورک اسی اسٹوڈیوز میں تکمیل پایا۔

نویٹاس اسٹوڈیو کراچی میں نرسری کی فرنیچر مارکیٹ کے عقب میں ہے۔ اس کے بالکل سامنے کراچی کا مشہور اور منفرد سنیما گھر خیام واقع تھا۔ جو کئی سال پہلے منہدم کرکے اس کی جگہ کمرشل بلڈنگ تعمیر کردی گئی۔
نویٹاس میں قائم شوٹنگ فلور چھوٹے سے احاطے پر مشتمل ہے، جہاں بلیو اسکرین بیک گراؤنڈ میں فلم بندی کی سہولت مہیا تھی۔
اسٹوڈیو کے پروجیکشن ہال کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ یہاں کراچی میں سینسر ہونے والی فلموں کی پروجیکشن کی جاتی تھی۔ جبکہ نگار ایوارڈز اور اگفا ایوارڈز میں منتخب فلموں کو بھی جیوری ممبران اسی ہال میں جج کیا کرتے تھے۔
نویٹاس میں کئی پاکستانی فلموں کا ویژول ایفیکٹس ورک مکمل کیا گیا۔ جن میں میڈم باوری، سونے کی تلاش، وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

اس اسٹوڈیو میں فلموں کے ساؤنڈ ڈیزائن کے لیے جدید مشینری نصب کی گئی تھی۔ وائس ایکو، کے لیے رولینڈ کا جدید ایکو چیمبر نصب کیا گیا تھا۔
ویژول ایفیکٹس کے لیے ایریل امیج آپٹیکل پرنٹر کی تنصیب کی گئی۔ جبکہ آڈیو ماسٹرنگ کے لیے ایلن اینڈ ہیتھ نامی ورلڈ کلاس کمپنی کا آڈیو مکسر لگایا گیا تھا۔

میوزک کے لیے پولی فونک نامی مشہور کمپنی کا سینتھیسائزر لگایا گیا جو کہ اس زمانے میں شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کے پاس بھی نہیں تھا۔
نویٹاس کی عمارت آج بھی موجود ہے جو اس کے شان دار ماضی کی داستان سناتی نظر آتی ہے لیکن ماضی والی رونقیں اب دکھائی نہیں دیتیں۔ اسٹوڈیو کا پروجیکشن ہال اور راہداریوں میں اب محض یادوں کا بسیرا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس