آثار قدیمہ کے پروفیسر کے طور پر اپنی جاب کے آخری دن، ڈاکٹر ہنری جونز جونیئر (ہیریسن فورڈ) کو اس کے دیرینہ دوست بزل شا (ٹوبی جونز) کی بیٹی ہیلنا شا (فوبی والربرج) ایک نئے مشن سے متعلق اُکساتی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ انڈی یونانی کنگ آرشمیدس کے دور سے تعلق رکھنے والا ایک قدیم گمشدہ ڈائل کا وہ آدھا حصہ تلاش کرنے میں اس کی مدد کرے لیکن اس کھوج میں ایک مسئلہ ہے- نازی ماہر طبیعیات ڈاکٹر والر (میڈس میکلسن) جو اس ڈائل کی تلاش میں ہے۔

یہ انڈیانا جونز سیریز کی پانچویں اور آخری فلم ہے۔ اپنے آپ کو ایک نئے دور میں ڈھونڈتے ہوئے اور ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچتا انڈی ایک ایسی دنیا میں فٹ ہونے کے جستجو کررہا ہے، جو اس کے بڑھاپے کو زیب نہیں دیتا لیکن جب وہ اپنا ہیٹ سر پر سجالیتا ہے اور ہاتھ میں کوڑا تھام لیتا ہے تو انڈیانا کو جوانی والا جوش اور ولولہ واپس لوٹ آتے ہیں۔

ہیریسن فورڈ کی عمر اس وقت 80 سال ہے اور مزید یہ کہ ڈاکٹر ہنری جونز جونیئر بھی اسی عمر کا ہے تو کیا اس میں سے کوئی بھی اب ویسا ہی رہ سکتا ہے جیسا کہ پہلے تھا؟ کیا وہ اب بھی نازیوں کو 1933 یا 1981 کی طرح ہرا سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔
پھر بھی، ایک طرح سے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جو چیز ’انڈیانا جونز اینڈ دی ڈائل آف ڈیسٹینی‘ کو پرلطف بناتی ہے وہ ہیریسن فورڈ کے سی جی آئی شاٹس ہیں جنہیں نازی ٹرین کے اندر اور اوپری حصے میں فلمایا گیا ہے۔ یہاں ہم ہیریسن فورڈ کو جونز کی طرح کھیلتے، برق رفتاری سے اچھلتے اور کودتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

- کراچی کی قدیمی بستی لیاری ٹاؤن بہار کالونی کے بلدیاتی مسائل نقص امن کی طرف بڑھنے لگے
- پاکستانی فلم لو گرو، کی دنیا بھر میں دھوم، 21 کروڑ کمالیے
- عیدالاضحیٰ پر دو بڑی پاکستانی فلموں لو گرو، اور دیمک، میں کانٹے کا مقابلہ
- پاکستان میں ٹام کروز کی مشن امپاسیبل۔ دا فائنل ریکننگ، نے سنیماؤں کی رونقیں بحال کردیں
- پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مشترکہ فلم سازی کی کوشش رنگ لانے لگی
اس فلم میں ہیریسن کو زبردستی جوان دکھانے کی کوشش نہیں کی گئی بلکہ یہ ایک بوڑھا آدمی ہے جو دنیا کے ساتھ رہنے کی پوری کوشش کرتا ہے اور ہمیشہ وہاں نہیں پہنچتا۔ جیسا کہ ہم نے ماضی میں جونز کو دیکھا ہے۔ وہ کمزور اور غلط ہونے کا شکار ہے۔ وہ کوئی سپر ہیرو نہیں ہے اور وہ یقینی طور پر اتنا تیز یا مضبوط نہیں ہے جتنا وہ پہلے تھا۔

جونز کی پارٹنر کے طورپر فوبی والربرج ایک مناسب ساتھی ہے۔ وہبیک وقت خشک عقل اور ایک حاضر دماغ حسینہ کے طور پرجونز کے ساتھ ہے۔ ساتھ ہی اس کی عیاری ، دلکشی، حسن اور مکاری بھی اس کردار کا خاصہ ہے۔

میڈس میکلسن نے فلم میں نازی ولن کا کردار ادا کیا ہے۔ مونچھوں کو تاؤ دینے اور شیطانی مسکراہٹ کے ساتھ آپ اس کردار سے نفرت پر مجبور ہوتے ہیں۔ اسی طرح کیرن ایلن اور جوناتھن رائس ڈیوس دونوں اچھے جذبے کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ فلم میں انٹونیو بینڈرس بھی ایک مختصر کردار میں دکھائی دیتے ہیں۔

انڈیانا جونز ، کی کئی خوبیاں ہیں جو فلم بینوں کو نوسٹیلجیا کے زیر اثر لاتی ہیں، مثلاً اس سیریز کا روایتی بیک گراؤنڈ میوزک جو سنتے ہی ذہن میں انڈیا جونز کا خیال آتا ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یہ فلم 30 جون یعنی عیدالاضحی کے دوسرے دن ریلیز کردی گئی ہے۔ ہالی وڈ کے فلمی شائق شدت سے اپنے فیورٹ ہیریسن فورڈ کو ایک بار پھر ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ انڈیا نا جونز کی پچھلی چار فلموں کی طرح یہ فلم بھی بلاک بسٹر کے درجے کو چھونے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔ یہ 80 سالہ ہیریسن فورڈ کا اصل امتحان ہے۔