Saturday, September 7, 2024
پہلا صفحہمضامینپاکستان میں بنی پہلی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم، اللہ یار اینڈ...

پاکستان میں بنی پہلی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم، اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ، سنیماؤں کی زینت بن گئی

پاکستان کی پہلی تھری ڈی اینی میٹڈ فیچر فلم اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ، اس عیدالاضحی پر پاکستانی سنیماؤں میں ریلیز کردی گئی ہے۔ یہ ایک ایکشن تھرلر، سائنس فکشن، ایڈونچرس تھری ڈی فلم ہے جوکہ تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو کی پروڈکشن ہے۔
اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ، دراصل 2018 میں ریلیز ہوچکی اینی میٹڈ مووی اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور، کا سیکوئل ہے جو بچوں میں کافی پسند کی گئی اور بے حد کامیاب رہی۔

فلم کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان لڑکے اللہ یار کے کردار پر مبنی ہے جو اپنے بہترین دوست ہیرو (چکور) کے ساتھ اپنے والد کو واپس لانے کے لیے ایک نئی دنیا کا سفر کرتا ہے۔ اس مشن میں اسے دوسری دنیا سے آنے والی ایک فی میل روبوٹ بش پرنسز کی مدد حاصل ہوتی ہے۔

ایلینز کی دنیا کا منسٹر (علی ظفر) اپنی ضروریا ت پوری کرنے کے لیے زمین سے لکڑی چوری کرتے ہیں لیکن اللہ یار لوہے کے پھولوں کو جگادیتا ہے جس کے بعد ایلینز کی دنیا کے حالات بدل جاتے ہیں۔ وہ اپنے باپ کو بھی ایلینز سے چھڑانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

یہ فلم موسمیاتی تبدیلی، صاف قابل تجدید توانائی اور بہتر سبز مستقبل کے لیے درختوں اور جنگلات کی اہمیت جیسے موضاعات پر مشتمل ہے۔ اس فلم میں سماجی عدم مساوات، ناانصافی، دوستی اور اتحاد کی قدر جیسے دیگر اہم مسائل کو یکساں طور پرناظرین کے لیے پیش کیاگیاہے۔

فلم کی ڈبنگ میں ملک کے مشہور فن کاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جن میں ہمایوں سعید، علی ظفر، اقرا عزیز، میرا، بشریٰ انصاری، نادیہ جمیل، انعم زیدی، اذلان عزیراور اظفر جعفری شامل ہیں،جب کہ علی ظفر، علی نور، صنم ماروی، بشریٰ انصاری اور گریہن بینڈ نے اس فلم کے لیے گیت گائے ہیں۔

اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ، کے رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عزیر ظہیر خان کا کہنا ہے کہ ہم نے اس فلم میں اسکرپٹ سے لے کر پروڈکشن تک کسی شعبے میں سمجھوتہ نہیں کیا، یہ فلم دیکھ کر آپ فخر کریں گے کہ ایسی اینی میشن پاکستان میں بھی ممکن ہے۔ امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم ہماری پچھلی فلم سے ذیادہ بہتر لگے گی۔

فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا نے کہاکہ مانڈوی والا انٹرٹین منٹ ہمیشہ ایسی فلمز ناظرین کے لیے پیش کرتے ہیں جو منفردہوں۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ مانڈوی والا انٹرٹین منٹ پاکستان میں بنی پہلی تھری ڈی فلم کی ڈسٹری بیوشن کررہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس