Tuesday, June 24, 2025
پہلا صفحہخبریںتماثیل تھیٹر میں عید پر قہقہوں سے بھرپور ڈرامہ ’رولے مہک ملک...

تماثیل تھیٹر میں عید پر قہقہوں سے بھرپور ڈرامہ ’رولے مہک ملک دے‘ پیش کیا جائے گا

اسٹیج ڈرامہ ’رولے مہک ملک دے‘ تماثیل تھیٹر میں عید الاضحیٰ کے دن سے پیش کیا جائے گا۔ تماثیل تھیٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہلک ملک نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر ڈرامہ پرفارم کررہی ہوں۔ میرا کسی سے بھی مقابلہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی کسی سے مقابلے بازی کی ہے۔ اپنا کام کرتی ہوں۔ فنکشن کرتی تھی تاہم گزشتہ آٹھ سال سے ڈرامہ فیلڈ میں ہوں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان نے عید الاضحیٰ پر تماثیل تھیٹر میں ڈرامہ کرنے کی آفر کی، جسے میں نے قبول کرلیا۔

اداکار قیصر پیا نے کہا کہ مہک ملک کو اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے اور جس کو اللہ عزت دے اس کی عزت کرنی چاہیے۔ ہم مہک ملک کو تماثیل آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
مہمان خصوصی مقصود احمد ججا نے مہلک ملک کو گلدستہ اور تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر افضل بٹ، قیصر پیا، کالا پہلوان ، شاہزیب مرزا، سرفراز وکی، امجد رانا، گڈو کمال، ظفر ارشاد، وحید جٹ، ظفر کوڈو، بلال چوہدری، سونو بٹ، سونم چوہدری، آیان اختر، چاہت، نایاب خان، سعدیہ شیخ، عمران بلا، عظیم پینڈو، ندیم بھٹی، عظیم نور اور دیگر موجود تھے۔

مقصود احمد ججا نے مہک ملک کو گلدستہ اور تحائف پیش کئے۔ ڈرامہ کے رائٹر اور ڈائریکٹر شاہزیب مرزا ہیں۔

علی گیلانی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس