کراچی کے ایٹریم سینما میں عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی پاکستانی فلم ”ہوئے تم اجنبی“ کے میوزک لانچ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر فلم کے باصلاحیت ہدایت کار اور اسکرپٹ رائٹر کامران شاہد کے علاوہ سہیل احمد، علی خان، شمعون عباسی، محمود اسلم اور میکال ذوالفقار کے علاوہ دیگر فلمی ستارے اور سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔ میڈیا وال پر موجود فوٹوگرافرز اور کیمرہ مین اپنے کیمروں سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے نظر آرہے تھے۔

- پاکستان کی پہلی اے آئی فیچر فلم ’’دی نیکسٹ صلاح الدین‘‘ کی نمائش
- اٹھائیسویں عالمی اردو کانفرنس 25 دسمبر سے آرٹس کونسل کراچی میں منعقد کی جائے گی
- برکت صدیقی نے ڈرامہ سیریل حق مہر، کے لیے بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیت لیا
- آرٹس کونسل کراچی کے زیرِ اہتمام 39 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 اختتام پذیر، وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت
- فواد خان اور ماہرہ خان کو بڑا دھچکا۔ فلم نیلوفر، باکس آفس پر بدترین ناکامی سے دوچار
پروگرام کا آغاز ٹائٹل سونگ ”ہوئے تم اجنبی“ کی ویڈیو پیش کش سے ہوا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ بانسری نواز اور میوزک کمپوزر باقر عباس کے کمپوز کردہ گانے کو علی ظفر جیسے شاندار گلوکار نے اپنی سریلی آواز میں گایا ہے۔
ٹائٹل سونگ کی ویڈیو کے بعد فلم سے 13 منٹ کی جھلکیاں پیش کی گئیں جس میں فلم کے بعض دلچسپ مناظر کے علاوہ دو مزید گانوں کی جھلکیاں بھی شامل تھیں ۔ اس رومانوی داستان میں صوفی موسیقی کی ملکہ عابدہ پروین، باقر عباس، ساحر علی بگا، نجات اور نوید ناشاد جیسے موسیقاروں کی دل کو چھو لینے والی دھنوں میں گیارہ گیت پیش کیے گئے ہیں۔ علی ظفر کے علاوہ عابدہ پروین اور عاصم اظہر نے بھی فلم میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

فلم کی جھلکیوں کے بعد کاسٹ اور ڈائریکٹر نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیے۔
حسین ستاروں سے سجی شدید محبت کی یہ رومانوی داستان پاکستان اور بھارت کے درمیان 1971 کی جنگ کے پس منظر میں لکھی گئی ہے۔ اس فلم میں میکال ذوالفقار کے مقابل سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ دیگر ستاروں میں شفقت چیمہ، ثمینہ پیرزادہ، عائشہ عمر، عدنان جیلانی اور شاہد شامل ہیں۔ یہ فلم مانڈوی والا انٹرٹین منٹ کے بینر سے ریلیز کی جارہی ہےاور اسے شاہد فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔