Tuesday, June 24, 2025
پہلا صفحہخبریںسنگر کریم خان کا نیا گیت ایکشن، سوشل میڈیا پر مقبول ہونے...

سنگر کریم خان کا نیا گیت ایکشن، سوشل میڈیا پر مقبول ہونے لگا

گلوکار کریم خان کا آڈیو سانگ ’’ایکشن“ سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا ہے جس کا میوزک واجد علی طافو، مکس ماسٹر وقاص علی جبکہ کریم خان نے گائیکی کے علاوہ اس کی شاعری اور کمپوزیشن بھی خود بنائی ہے۔ کریم خان نے بتایا کہ یہ گانا ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے خصوصی طور پر بنایا گیا ہے جس کا ویڈیو بھی جلد لانچ کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گلوکاری میرا جنون ہے۔ اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود اس کے لئے وقت نکالتا ہوں، انشاءاللہ سال رواں میں کئی گانے ورلڈ وائیڈ ریلیز ہوں گے۔ واضح رہے کہ کریم خان کا اس سے قبل ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ ٹیم کو ٹریبوٹ سونگ ”مولا“ کا ویڈیو بھی ریلیز کیا جاچکا ہے جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا گیا۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس