Tuesday, June 24, 2025
پہلا صفحہخبریںگلوکارہ صومیہ خان کی قوالی خواجہ جی، کی لانچنگ تقریب

گلوکارہ صومیہ خان کی قوالی خواجہ جی، کی لانچنگ تقریب

فوٹو گرافی: وسیم رحمان

پاکستان کی مقبول گلوکارہ صومیہ خان نے اپنے منفرد انداز میں قوالی تیار کرلی ہے جس کے بول ’خواجہ جی مہاراجہ جی‘ ہیں۔ اس قوالی میں اجمیر شریف کے خواجہ محی الدین چشتی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ قوالی کی شاعری کے ایس کاظمی کی ہے جبکہ ساجد علی نے کمپوز کی ہے۔ اس کا میوزک وقار حسین شاہ نے ترتیب دیا ہے۔ گلوکارہ صومیہ خان کی قوالی کی لانچنگ تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں شوبز و دیگر شعبوں سے وابستہ نامور شخصیات شرکت کی۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ صومیہ خان نے کہا کہ نئے سال کی خوشی میں شائقین کے لیے پانچ سے زائد گانے بھی ریلیز کیے ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر توقعات سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ اس کی بہت ذیادہ خوشی ہے اور پاکستان میں پہلی مرتبہ بطور خاتون قوال خود کو متعارف کروارہی ہوں جسے ا پنے لیے بڑا اعزاز سمجھتی ہوں۔ صومیہ خان نے کہا کہ امید ہے کہ جس طرح سے شائقین نے میری ہمیشہ بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے، اسی طرح مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ہمیشہ محنت سے منفرد کام کرنا میری اولین ترجیح ہوتی ہے۔ صومیہ خان نے کہا کہ بطور گلوکارہ ناصر ف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کی خواہش ہے۔ قوالی بہت محنت سے تیار کی ہے جس میں میری پوری ٹیم نے بھرپور ساتھ دیا ہے۔ اب تک جتنا بھی کام کیا ہے، اس کو پسند کیاگیا اور بطور گلوکارہ اسی طرح سے محنت سے کامیابیوں کا سفر طے کرتی رہوں گی۔

اس تقریب میں نامور ڈرامہ نگار، شاعر اور فلمی مصنف خلیل الرحمان قمر نے خصوصی شرکت کی اور صومیہ خان کی حوصلہ افزائی کی۔ دیگر شرکا میں اداکارہ خوشبو خان، میگھا اور مشہور ٹک ٹاکر کاشف ضمیرنمایاں تھے۔

Syed Hasan Abbas Zaidi
سید حسن عباس زیدی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس