پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسینیٹ میں چیف ویپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے گزشتہ روز کراچی میں چیئرمین فلم سینسرز بورڈ سندھ جناب خالد بن شاہین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

اس ملاقات میں ملکی معاملات سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین فلم سینسرز بورڈسندھ خالد بن شاہین سے ملکی فلم انڈسٹری اور سنیما ٹریڈ کے موجودہ بحران پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں اہم شخصیات نے ملکی معیشت کی زبوں حالی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومتی پالیسیاں جلد ملک کو سیدھی ڈگر پر لے آئیں گی۔ یہ وقت قوم کے لیے مشکل ضرور ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ مشکلات عارضی ہیں۔