Friday, October 18, 2024
پہلا صفحہخبریںدوست کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت جانے والی کومل رضوی...

دوست کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت جانے والی کومل رضوی راجستھان کے عشق میں مبتلا ہوگئیں

کومل رضوی کا شمار ان پاکستانیوں میں ہوتا ہے جنہیں موجودہ مشکل حالات کے باوجود ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی ویزا جاری کیا گیا ہے۔ پاکستانی اسٹار سنگر کومل نے حال ہی میں راجستھان کے سمودے پیلس میں اپنے بہترین دوست کی شادی میں شرکت کی۔

اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر کئی پوسٹس شیئر کیں جن میں راجستھان کے حسن کو قید کرنے کی کوشش کی ہے۔ فیشن کے ہر رنگ سے واقف کومل رضوی نے اپنے اس سفر کے دوران بھی انتہائی جدید اور فیشن کے مطابق ایسے ملبوسات اور زیورات زیب تن کئے جو مقامی ثقافت کے رنگ میں رنگے ہوئے تھے۔ کومل شادی کی ہر تقریب میں شاندار لگ رہی تھیں۔

سپر اسٹار کومل رضوی ہندوستان میں چینل فائیو کے نمبر ون ٹاک شو بی بی ایل اوئے کی میزبان اور کئی بین الاقوامی سولو البمز کے حوالے سے مقبول ہیں جبکہ ہندوستان میں کیے گئے متعدد شوز اور لائیو کانسرٹس سے بھی انہیں وہاں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سفر ان کے لیے انتہائی خاص رہا کیوں کہ انہوں نے اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ محبت اور دوستی کو ہمیشہ سے اپنے دل کے نہایت قریب پایا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کی سپراسٹار نے شادی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے کے لیے ممبئی اور دہلی کا رخ کیا۔ بہت جلد ان شہروں کی خوبصورت تصاویر کا فالو اپ پیش کیا جائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس