Monday, March 10, 2025
پہلا صفحہخبریںاکیڈمی ایوارڈز 2023 کی نامزدگیاں سامنے آگئیں

اکیڈمی ایوارڈز 2023 کی نامزدگیاں سامنے آگئیں

آسکر نے 95 ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز میلے کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ اس میلے میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی۔ جوائے لینڈ کو آسکر نے انٹرنیشنل فلمز کی کیٹے گری میں دنیا کی 100 میں سے 15 بہترین فلموں کی فہرست میں شارٹ لسٹ کرلیا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ اسے آخری مرحلے کے لیے بھی نامزد کیا جائے گا مگر ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

پاکستانی فلم جوائے لینڈ، اکیڈمی ایوارڈ کے فائنل مرحلے میں جگہ نہ بناسکی

آسکر کی جانب سے جاری کردہ نامزدگیوں کے مطابق بہترین عالمی فلم کے لیے دنیا کے پانچ ممالک کی فلمیں نامزد کی گئی ہیں۔ بہترین عالمی فلم کا مقابلہ جرمنی، ارجنٹینا، بیلجیئم، پولینڈ اور آئرلینڈ کی فلموں کے درمیان ہوگا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جرمنی کی فلم ’آل کوئٹ‘ ایوارڈ لے اڑے گی۔

آسکر اکیڈمی کی جانب سے 25 جنوری کو مجموعی طور پر 23 کیٹے گریز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا۔
سالانہ 95 ویں ایوارڈ میں سب سے زیادہ 11 نامزدگیاں سائنس فکشن فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ان ون‘ نے حاصل کیں جب کہ جرمن فلم ’آل کوئٹ‘ نے دوسرے نمبر پر 10 نامزدگیاں حاصل کیں۔ اس فلم سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بہترین انٹرنیشنل فلم کا ایوارڈ لے اڑے گی۔

بہترین اداکار کی کیٹے گری میں آسٹن بٹلر، کولن فاریل، برینڈن فراسر، پال میسکل اور بل نائی نے نامزدگیاں حاصل کیں جب کہ بہترین اداکارہ کی کیٹے گری میں کیٹ بلینشٹ، اناڈی آرماس، اندریا ریسبروف، مشعل ولیمز اور مشعل یواہ نے نامزدگیاں حاصل کیں۔ ڈاکیومینٹری شارٹ فلم کی کیٹے گری میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی پروڈیوس کردہ دستاویزی فلم اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ، بھی نامزد ہوئی ہے۔ مذکورہ ڈاکیومینٹری کا مقابلہ دیگر چار فلموں سے ہوگا۔ ملالہ یوسف زئی حال ہی میں ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بنی تھیں، اس سے قبل وہ ’جوائے لینڈ‘ کی بھی ایگزیکٹو پروڈیوسر بنی تھیں مگر ان کی پاکستانی فلم نامزدگی حاصل نہ کر سکی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس