Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہخبریںبھارت میں انتہا پسندوں کے احتجاج کے باعث دی لیجنڈ آف مولا...

بھارت میں انتہا پسندوں کے احتجاج کے باعث دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کی نمائش موخر

زی اسٹوڈیوز نے 30 دسمبر کو پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کو بھارت میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا اور نمائش کی تیاریاں بھی کرلی تھیں لیکن اب یہ ریلیز غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہے۔

the legend of maula jatt

بھارتی سینسرز بورڈ نے فواد خان اسٹارر دی لیجنڈ آف مولا جٹ کوعام نمائش کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا تھا لیکن بعض حلقوں کی جانب سے فلم کی نمائش پر اعتراض کے بعد اب بھارت میں فلم کی نمائش غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کو دیا گیا سینسر سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا گیا ہے یا نہیں تاہم فلم کی نمائش کے اب کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس