Monday, June 2, 2025
پہلا صفحہخبریںسسپنس تھرلر مووی ’13‘ کے لیے عدنان شاہ ٹیپو گنجے ہوگئے

سسپنس تھرلر مووی ’13‘ کے لیے عدنان شاہ ٹیپو گنجے ہوگئے

اپنی منفرد اداکاری اور کرداروں سے جداگانہ شناخت بنانے والے عدنان شاہ ٹیپو نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔

آنے والی فلم ’13‘ کے لیے عدنان شاہ ٹیپو نے اپنے گھنے بالوں کی قربانی دیتے ہوئے فلم میں گنجے ولن کا کردار ادا کیا ہے۔ اس منفرد گیٹ اپ کی خاطرانہیں اپنے دیگرپروجیکٹس کی ڈیٹس بھی ایڈجسٹ کرنا پڑ رہی ہیں۔

عدنان شاہ ٹیپو، کی آنے والی فلم ’13‘ ایک مرڈر مسٹری ہے، جس میں ان کا کردار ایک سیریل کلر کا ہے۔ کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق جب فلم کے ڈائریکٹر نبیل الرحمان لطفی نے ان سے کہا کہ انہیں فلم کے دوران اس کردار کو گنجا کرنا ہے تو عدنان کا پہلا ردعمل تھا کہ وہ ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ ان کی دیگر شوٹس بھی چل رہی ہیں جن کی کنٹی نیوٹی متاثر ہونے کا ڈر تھا لیکن ڈائریکٹر کے اصرار پر عدنان بالاخر مان گئے۔ عدنان کے گھنے گھنگریالے بالوں کی قربانی کا منظر بھی اس فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر نبیل الرحمان لطفی، عدنان شاہ ٹیپو، سلیم معراج اور تقی احمد فلم کے شوٹ پر

نبیل الرحمان لطفی اس فلم پر بڑی محنت کررہے ہیں اور اسے تیزی سے مکمل کرکے 2023 میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
فلم کے پروڈیوسرز شہباز زین اور کنیز فاطمہ ہیں۔ کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو کے علاوہ سلیم معراج، تقی احمد، افرا نبیل اور دیگر شامل ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور ’13‘ میٹرو لائیو موویز کے بینر سے ریلیز کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس