Monday, September 16, 2024
پہلا صفحہباکس آفسیارا وے، باکس آفس ڈیزاسٹر ثابت ہوئی

یارا وے، باکس آفس ڈیزاسٹر ثابت ہوئی

اس ہفتے ریلیز ہونے والی نئی پاکستانی فلم ’یارا وے‘ کو باکس آفس پر بدترین صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ فلم پری ریلیز ہائپ بھی کری ایٹ نہ کرسکی جس کا نقصان پروڈیوسرکو اٹھانا پڑا اور یارا وے، اس سال کا ایک اور بگسٹ ڈیزاسٹر ثابت ہوئی۔ فلم پر لاگت کے حوالے سے دعوا کیا گیا ہے کہ یارا وے، 8 کروڑ روپے کی پروڈکشن ہے لیکن کریٹکس کی طرف سے فلم کو مسترد کیے جانے اور ناقص مارکیٹنگ کی وجہ سے یارا وے، فرسٹ ویک اینڈ پر ہی کئی سنیماؤں سے آؤٹ ہوگئی۔ کئی سنیماؤں پر ایک بھی ٹکٹ فروخت نہ ہونے کے سبب فلم کے شوز کینسل کردیے گئے۔ بیشتر سنیماز نے ابتدائی تین دن کا ریسپانس دیکھتے ہوئے پیر سے اس فلم کے شوزمیں نمایاں کمی کردی ہے۔ اگرچہ ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں بھی میجر سنیماز نے اس فلم کو دو سے ذیادہ شوز نہیں دیے تھے، تاہم ویک اینڈ کے اختتام پر فلم کے مجموعی شوز پہلے دن کے مقابلے میں 50 فی صد رہ گئے ہیں۔

yaara vey

یارا وے، نے پاکستان بھر میں اپنا فرسٹ ویک اینڈ ٹوٹل آٹھ لاکھ روپے کے ساتھ کلوز کیا جو کہ انتہائی مایوس کن ہے۔ یارا وے، یو اے ای کے چند سنیماؤں میں بھی ریلیز کی گئی ہے جہاں اسے خاص ریسپانس نہیں مل سکا۔ ان فگرز کو دیکھتے ہوئے یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ یہ فلم پہلے ہی ہفتے باکس آفس سے چھٹی کرجائے گی۔
پچھلے ہفتے ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں ضرار، اور ٹچ بٹن، اسٹیڈی بزنس کے ساتھ اپنے دن پورے کررہی ہیں۔

ٹچ بٹن، پاکستان سمیت اوورسیز سرکٹ میں ریلیز کی گئی ہے۔ فرسٹ ویک کے اختتام پر ٹچ بٹن، نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سرکٹ کے بزنس کو ملاکر 15.5 ملین روپے کمالیے تھے۔ ٹچ بٹن، پاکستان سمیت آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بحرین، اومان، قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں ریلیز کی گئی ہے۔ دوسرے ویک اینڈ کا بزنس ملاکر یہ فلم ورلڈ وائیڈ ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔

گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی دوسری فلم ضرار، نے فرسٹ ویک کے اختتام تک 10.8 ملین روپے کمالیے تھے۔ ضرار، پاکستان کے علاوہ صرف دوممالک برطانیہ اور سعودی عرب میں ریلیز کی گئی تھی۔ 2 دسمبر سے یہ فلم امریکی سنیما گھروں میں بھی ریلیز کردی گئی ہے۔ دوسرے ویک اینڈ کے کلیکشنز جوڑ کر ضرار، اب تک ورلڈ وائیڈ ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کے لگ بھگ بزنس کرسکی ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کا بزنس اب بھی نئی فلموں سے کافی بہتر ہے۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے ریلیز کے ساتویں ہفتے کے اختتام تک پاکستان میں 87 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بزنس کیا جبکہ اس ویک اینڈ کے کلیکشنز ملاکر صرف پاکستان میں 90 کروڑ روپے کماچکی ہے۔ فلم کے ورلڈ وائیڈ کلیکشنز کو جوڑ کر دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کا مجموعی بزنس 221 کروڑ روپے ہوچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس