Sunday, November 22, 2026
پہلا صفحہخبریںراولپنڈی ٹیسٹ میں سست اوور ریٹ، پاکستان اور سری لنکا کو جرمانے...

راولپنڈی ٹیسٹ میں سست اوور ریٹ، پاکستان اور سری لنکا کو جرمانے کی سزا

راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سست اوور ریٹ کے باعث دونوں ٹیموں پر جرمانے عائد کردیے گئے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کی ٹیم پر میچ فیس کا 25 فیصد جبکہ سری لنکن ٹیم پر 50 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ایک، ایک پوائنٹ بھی منہا کرلیے گئے ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت کے دوران پاکستان پانچ اوورز جبکہ سری لنکا 15 اوورز پیچھے رہا، جس پر دونوں ٹیموں کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

ایمریٹس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے رکن ڈین کوسکر نے دونوں ٹیموں کے خلاف یہ سزائیں سنائیں۔ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق مقررہ وقت میں ہر اضافی اوور کی کمی پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد ہوتا ہے، جبکہ اس جرمانے کی زیادہ سے زیادہ حد 50 فیصد مقرر ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم اور سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے اپنے خلاف عائد الزامات تسلیم کرتے ہوئے سزائیں قبول کرلیں، جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں رہی۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس