ایشین گیمز 2026 تمام رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ ختم ہو چکے ہیں۔
اختتامی تقریب میں فنکاروں نے بھی شاندار پرفارمنس دکھائی۔ میڈل ٹیبل پر چین 169 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر تھا۔ میزبان جاپان 83 گولڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر، اور کوریا 39 گولڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا۔
پاکستان نے دو سلور اور آٹھ برونز سمیت کل 10 تمغے جیتے۔ اگلے ایشین گیمز قطر میں ہوں گے، اور گیمز کا جھنڈا قطری حکام کے حوالے کر دیا گیا۔



