Monday, September 28, 2026
پہلا صفحہخبریںاعظم نذیر تارڑ: آئین اجازت دے اور ضرورت پڑے تو گورنر راج...

اعظم نذیر تارڑ: آئین اجازت دے اور ضرورت پڑے تو گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ ہوسکتی ہے

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون واضح کرتا ہے کہ اگر ایسے حالات ہوں یا بنیں اور قانون گورنر راج یا ایمرجنسی کا حکم دیتا ہے تو وہ فوراً لگ سکتا ہے اور لگے گا بھی۔

تفصیلات کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون میں طریقہ واضح ہے اور جب ضرورت ہو اور قانون کی شرائط پوری ہوں تو تمام چیزیں ممکن ہو جائیں گی۔

دوسری طرف گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سماعت ٹی وی کے پروگرام ‘ندیم ملک لائیو’ میں کہا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج پر بات کیوں ہو رہی ہے؟ پرسوں ڈی آئی خان میں خودکشی حملہ ہوا، آج ٹانک میں تین ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوئے، کے پی میں گورننس اور کرپشن کے مسائل ہیں، وزیر قانون نے کہا کہ جب ضرورت ہو تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر راج کی نوبت آ جائے تو دیکھا جائے گا، گورنر راج ہوبھی سکتاہے، کوئی خوشی سے گورنر راج نہیں لگاتا، مجبوری کے تحت یہ ہوتا ہے، باقی جماعتوں نے پرامن لانگ مارچ کیے، تحریک انصاف امن کی نہیں، انتشار کی بات کر رہی ہے، اگر پی ٹی آئی کا مقصد انتشار ہو تو کیسے احتجاج کی اجازت دے سکتے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر ایمرجنسی یا گورنر راج کی ضرورت پڑے تو صدر اور وزیراعظم دیکھ سکتے ہیں، کے پی حکومت دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس نہیں رکھتی، کے پی حکومت افغان حکومت سے بات چیت کا کہتی ہے، جو پاکستان کے قانون کو نہیں مانتے، اُن سے مذاکرات کریں؟

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس