Friday, August 7, 2026
پہلا صفحہثقافتارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ جلال آل نے جلد پاکستان آنے کی خوشخبری...

ارطغرل کے عبدالرحمٰن الپ جلال آل نے جلد پاکستان آنے کی خوشخبری سنادی

جلال آل نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ میرے پیارے پاکستانی بھائیوں اور بہنو! میں آپ سب کو بہت یاد کرتا ہوں۔ میں بہت جلد پاکستان واپس آ رہا ہوں اور آپ سب کے لیے بہت سے سرپرائزز بھی لے کر آؤں گا۔ کیا آپ اس شاندار ملاقات کے لیے تیار ہیں؟

اداکار نے اپنے پیغام کے آخر میں دل دل پاکستان، جان جان ترکیہ بھی لکھا ہے۔ پاکستانی مداحوں کی جانب سے اسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

جلال آل کے مطابق وہ ایک معروف ترک برانڈ کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ تاہم انہوں نے اپنے دورے کی تاریخ یا برانڈ کے ساتھ تعاون کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

کورونا وبا کے دوران دریلیش ارطغرل کی پاکستان میں بہت مقبولیت کے بعد جلال آل پاکستانی ناظرین میں بے حد مقبول ہوئے۔ عبدالرحمٰن الپ کے کردار نے انہیں پاکستان میں منفرد شناخت دلائی۔ ان کے گزشتہ دوروں کو بھی مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

جلال آل نے تاریخی فلم فتح 1453 میں بھی اداکاری کی ہے۔ وہ ایوارڈ یافتہ مختصر فلم Zemberek کے شریک پروڈیوسر بھی رہے ہیں۔

اداکاری کے علاوہ جلال آل فلاحی سرگرمیوں میں بھی سرگرم ہیں۔ وہ ترک ریڈ کریسنٹ سمیت مختلف بین الاقوامی امدادی اداروں کے ساتھ انسانی خدمت کے منصوبوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس