Friday, August 7, 2026
پہلا صفحہخبریںسندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 5 کمپنیوں کے آئی وی انفیوژن سیٹس...

سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے 5 کمپنیوں کے آئی وی انفیوژن سیٹس کو غیر معیاری قرار دے دیا

سندھ میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کا معاملہ اب ایک نئے مرحلے پر پہنچ گیا ہے۔ سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے پانچ مختلف کمپنیوں کے آئی وی انفیوژن سیٹس کو غیر معیاری قرار دیا ہے۔ اس کی وجہ سے انفیکشن کی روک تھام کے لیے استعمال ہونے والے طبی سامان کی معیاریت پر سوال اٹھ گئے ہیں۔

ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ، عدنان رضوی کے مطابق، انفیوژن سیٹس کے نمونے ٹیسٹ میں مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اتر سکے۔ ان کے مطابق، پانچ آئی وی ڈرپ سیٹس میں ٹیوب کی لمبائی معیار کے مطابق نہیں نکلی اور ڈرپ سیٹس کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والا میٹریل بھی غیر معیاری نکلا۔

نوشہرو فیروز اور کراچی ملیر سے حاصل کیے گئے ڈرپ سیٹس کے نمونے بھی غیر معیاری قرار دے دیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان کے مطابق، پانچوں مصنوعات کو میڈیکل ڈیوائس رولز دو ہزارسترہ کے تحت سب اسٹینڈرڈ قرار دیا گیا ہے۔

سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے متعلقہ ڈرگ انسپکٹرز کو رپورٹ ارسال کر دی ہے اور سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ کو بھی ٹیسٹ رپورٹس بھجوا دی گئی ہیں۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس