Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہخبریںالحدیدہ بندرگاہ سے ستر میل شمال مغرب میں تجارتی بحری...

الحدیدہ بندرگاہ سے ستر میل شمال مغرب میں تجارتی بحری جہاز پر حملہ

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برٹش میری ٹائم بزنس سیکورٹی کمپنی نے بتایا ہے کہ اس کو یمن کی جنوب مغربی الحدیدہ بندرگاہ سے ستر میل شمال مغرب میں ایک بحری جہاز پر گولہ باری کی خبر ملی ہے۔
اس سلسلے میں رای الیوم نیوز سائٹ نے بھی بریٹش میری ٹائم بزنس سیکورٹی کمپنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج صبح الحدیدہ بندرگاہ سے ستر میل شمال مغرب میں ایک تجارتی بحری جہاز پر کچھ گولے لگے ہیں جن کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ اس بحری جہاز کے قریب بھی ہوا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں بحری جہاز کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔
یاد رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد ہی یمن کی مسلح افواج اور حوثی مجاہدین نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت اور اس کے لئے کام کرنے والی دیگر ملکوں کی کمپنیوں کے بحری جہازوں پر حملے شروع کردئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس