Thursday, September 19, 2024
پہلا صفحہباکس آفسٹچ بٹن، اور ضرار، کی باکس آفس رپورٹ

ٹچ بٹن، اور ضرار، کی باکس آفس رپورٹ

اس ہفتے باکس آفس پر دو نئی پاکستانی فلمیں ضرار، اور ٹچ بٹن، ریلیز کی گئیں۔ اگرچہ ان حالات میں دو فلمیں ایک ساتھ ریلیز کرنے کی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی جبکہ پاکستان فلم انڈسٹری کے پاس سال کے 52 ہفتوں میں ریلیز کے لیے 25 فلمیں بھی نہ ہوں لیکن پھر بھی یہ دونوں بڑی فلمیں ایک ساتھ ریلیز کی گئیں گویا کوئی تہوار ہو۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ دونوں فلموں کو اچھے شوز نہ مل سکے اور پھر فلموں کا معیار بھی ان کی ناکامی کی بڑی وجہ قرار پایا۔

ٹچ بٹن، ایک بڑی کاسٹ وکریڈٹ کی حامل فلم ہے جو اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی گئی ہے تاہم ریکارڈ یہ ثابت کرتا ہے کہ اے آر وائی کی فلمیں صرف عید فیسٹیولز پر ہی اچھا بزنس کرتی ہیں۔ عید سے ہٹ کر اس ادارے کی تمام فلمیں ناکام رہی ہیں، جن میں باجی، کاف کنگنا، اور اب ٹچ بٹن، کی مثال دی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب ڈسٹری بیوشن کلب کی ریلیز شان شاہد ڈائریکٹڈ ضرار، سے بھی اچھی امیدیں وابستہ تھیں لیکن اس فلم کے باکس آفس نے بھی مایوس کیا۔
ٹچ بٹن، پاکستان سمیت اوورسیز سرکٹ میں ریلیز کی گئی ہے۔ فلم نے پہلے روز مایوس کن آغاز کے ساتھ فرسٹ ویک اینڈ پر پاکستان بھر میں صرف 72 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔ اوور سیز سے یہ فلم محض 45 لاکھ اکٹھا کرسکی۔ یوں اس فلم نے ابتدائی تین دنوں میں مجموعی طور پر صرف ایک کروڑ 17 لاکھ کی کلیکشنز کی ہیں۔ ابتدائی تین دنوں میں فلم کے بزنس کی اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے میجر سنیماز نے اس فلم کے شوز کی تعداد کم کردی ہے۔

اس ہفتے ریلیز ہونے والی دوسری فلم ضرار، کی صورت حال بھی مختلف نہیں ہے۔ فلم نے ابتدائی تین دنوں میں ڈومیسٹک سرکٹ میں صرف 60 لاکھ کا بزنس کیا۔ اوورسیز سرکٹ میں فلم کابزنس 25 لاکھ روپے کے لگ بھگ رہا۔ یوں ضرار، مجموعی طور پرابتدائی تین دنوں میں محض 85 لاکھ روپے کا بزنس کرسکی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ، کا بزنس اب بھی نئی فلموں سے کافی بہتر ہے۔ اس فلم کے شوز بھی ضرار، اور ٹچ بٹن، سے تین گنا ذیادہ ہیں۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ، نے ریلیز کے 45 دن پورے کرتے ہوئے ڈومیسٹک سرکٹ میں ساتویں ویک اینڈ کے اختتام تک 86 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ فلم کے ورلڈ وائیڈ کلیکشنز کو جوڑ کر فلم کا مجموعی بزنس 216 کروڑ روپے ہوچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس