پاکستان اور روس نے 2030 تک باہمی تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف طے کرلیا ہے۔
ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کا 11واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اجلاس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے وزیر توانائی اویس لغاری اور ان کے روسی ہم منصب نے کی۔ کمیشن کا آئندہ اجلاس 2027 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، صنعت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔



