Wednesday, November 11, 2026
پہلا صفحہثقافتفاران طاہر کی مارول اسٹوڈیوز کی سیریز ’ویژن کویسٹ‘ میں دوبارہ انٹری

فاران طاہر کی مارول اسٹوڈیوز کی سیریز ’ویژن کویسٹ‘ میں دوبارہ انٹری

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر نے مارول اسٹوڈیوز کی نئی سیریز ’ویژن کویسٹ‘ میں دوبارہ انٹری دے دی ہے۔ وہ سیریز کی چھٹی قسط میں رضا کے کردار میں ایک بار پھر دکھائی دیے ہیں۔

فاران طاہر نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آئرن مین‘ میں رضا کا کردار نبھایا تھا، جو فلم میں ٹونی اسٹارک کے اغوا میں ملوث تھا۔ اب تقریباً 18 برس بعد اداکار نے اسی کردار کے ذریعے مارول یونیورس میں واپسی کی ہے، البتہ اس مرتبہ ان کا انداز اور حلیہ پہلے سے مختلف نظر آتا ہے۔

سیریز کی تازہ قسط میں فاران طاہر اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ ویژن کو گرفتار کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مارول کی دنیا میں فاران طاہر کی واپسی ان کے مداحوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستانی نژاد یہ اداکار ہالی ووڈ کی متعدد فلموں اور ٹیلی ویژن پروجیکٹس میں کام کرکے عالمی سطح پر اپنی پہچان قائم کر چکے ہیں۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس