Tuesday, October 6, 2026
پہلا صفحہخبریںکرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس میں شائقین کی بھرپور دلچسپی

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس میں شائقین کی بھرپور دلچسپی

کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹس کے حصول کے لیے صرف تین روز کے دوران درخواستوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹس کی مانگ سب سے زیادہ ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کے لیے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

پاک بھارت میچ اگلے سال 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق سپر 6 مرحلے میں ہونے والے پاک بھارت مقابلے کے لیے 78 ہزار درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹس کے لیے بھی اب تک 69 ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس