ایزل کی ماں کہتی ہیں کہ مشہور یوٹیوبر رجب بٹ نے ان کی کوئی مالی مدد نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ رجب بٹ وی لاگ بنانے کے لیے آئے تھے۔ انہوں نے اپنی شہرت کے ذریعے ان کی آواز اٹھائی، لیکن مالی مدد نہیں کی۔
تفصیل کے مطابق ایزل کہتی ہیں کہ جب رجب بٹ ان سے ملے تو انہوں نے بتایا کہ وی لاگ بنانے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے، بنالیں۔ لیکن انہوں نے کوئی مالی مدد نہیں کی۔ انہوں نے اپنی شہرت کا استعمال ان کی مدد کے لیے کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ان کے لیے قابل احترام ہیں۔
یاد رہے کہ رجب بٹ کے بچوں کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان کے بعد انہوں نے معافی مانگی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ایزل کی ماں سے ملاقات کی تھی۔
اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ رجب بٹ نے ایزل کی ماں کی مالی مدد کی ہے۔
اب ایزل کی ماں نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رجب بٹ صرف وی لاگ بنانے آئے تھے۔ انہوں نے کوئی مالی مدد نہیں کی۔ ساتھ ہی انہوں نے جے ڈی سی سے مدد ملنے کی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔



