Sunday, September 20, 2026
پہلا صفحہخبریںایشین گیمز: محسن نقوی کو میڈلز پیش کرنے کی ذمہ داری ملنے...

ایشین گیمز: محسن نقوی کو میڈلز پیش کرنے کی ذمہ داری ملنے پر بھارت کی پریشانی بڑھ گئی

بھارت کی میڈلز کی تقریب کے حوالے سے پریشانی بڑھ گئی ہے۔ ایشیا کپ کی طرح ایشین گیمز میں بھی بھارتی ٹیم کی محسن نقوی سے میڈلز لینے یا نہ لینے پر بحث چھڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی تقریب میں موجود ہوں گے یا نہیں، اس کا فیصلہ ابھی آئندہ دنوں میں ہوگا۔ بھارت سمیت میڈیا کی ساری نظریں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کے شیڈول پر ٹھہر گئی ہیں۔

ویمنز کرکٹ میں بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ اگر محسن نقوی کو میڈلز پیش کرنے کی ذمہ داری دی گئی تو بھارت کو نئی پریشانی ہو سکتی ہے۔

اولمپک کونسل آف ایشیا کے قواعد کے مطابق میڈلز کی تقریب میں کھلاڑیوں کی پوڈیم پر موجودگی ضروری ہے۔ کسی بھی قسم کا احتجاج یا سیاسی مظاہرہ قواعد کی خلاف ورزی ہو گا۔ اس کے نتیجے میں ڈسپلنری ایکشن ہو سکتا ہے۔

اگر بھارتی ٹیم میڈلز وصول کرنے سے انکار کر دے تو اولمپک کونسل آف ایشیا کے قواعد کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔ اس میں میڈلز واپس لینا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی مینز اور ویمنز ٹیموں نے ایشیا کپ میں بھی اے سی سی کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہیں لی تھی۔

نیوز ڈیسک

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

متعلقہ پوسٹس
- Advertisment -

مقبول ترین

ریسینٹ کمنٹس