وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے اپنے پہلے ڈھائی سال میں عوام سے پیٹرولیم لیوی اور کاربن لیوی کی مد میں کل 3 ہزار 137 ارب روپے وصول کیے ہیں۔
دستاویز کے مطابق نان ٹیکس ریونیو کے تحت مجموعی طور پر 11 ہزار 493 ارب روپے اکٹھے ہوئے ہیں۔ مالی سال 2025-26 کے دوران پیٹرولیم لیوی سے 1567 ارب روپے کی آمدن ہوئی۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کاربن لیوی سے 50 ارب روپے اضافی وصول کیے گئے، جبکہ جولائی سے جون 2024-25 تک 1220 ارب روپے کی لیوی وصولی ہوئی۔
مارچ سے جون 2024 تک پیٹرولیم لیوی سے 300 ارب روپے کی آمدن ہوئی۔ مارچ 2024 سے ستمبر 2026 تک نان ٹیکس ریونیو میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
دستاویز کے مطابق ابھی پیٹرول اور ڈیزل پر 80 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی لگائی جاتی ہے۔ کاربن لیوی کی مد میں بھی 5 روپے فی لیٹر وصول کیے جا رہے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ڈیلر مارجن، فریٹ مارجن، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور کسٹمز ڈیوٹی بھی الگ سے شامل ہوتی ہے۔



