پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 5 سے 7 ستمبر تک ہو گا۔



